ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل ہنومان نگر میں اتی کرم داروں کی طرف سے فوریسٹ عملے پر حملے کا الزام ؛ اتی کرم داروں کی طرف سے فوریسٹ عملے کے خلاف بھی جوابی شکایت

بھٹکل ہنومان نگر میں اتی کرم داروں کی طرف سے فوریسٹ عملے پر حملے کا الزام ؛ اتی کرم داروں کی طرف سے فوریسٹ عملے کے خلاف بھی جوابی شکایت

Wed, 20 Nov 2019 21:04:32    S.O. News Service

بھٹکل:21؍نومبر(ایس اؤ نیوز) جالی پٹن پنچایت حدود کے ہنومان نگر ، سروے نمبر 73کے فوریسٹ کی اتی کرم والی زمین پر نئے طورپر چھت کی  تعمیر کا کام  روکنے کے لئے پہنچے  بھٹکل زون فوریسٹ عملے پر اتی کرم داروں کی طرف سے حملہ کئے جانے کے متعلق بھٹکل ٹاون  پولس تھانے میں شکایت درج کی گئی  ہے۔ شکایت کے مطابق حملے میں فوریسٹ اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن کی شناخت  شیوانند، ملیکارجن ، رام کرشنا ، وردمان شٹی اور خاتون پولس عملہ مدھورا کے طورپر کی گئی ہے۔ ان  سبھی کو بھٹکل سرکاری اسپتال سے طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

فوریسٹ آفسران کا الزام ہے آتی کرم داروں نے  قانون کی خلاف ورزی کرتےہوئے ایک طرف   فاریسٹ زمین  کو آتی کرم کیا ہے اور جب آفسران نے اپنی زمین کو  اپنی تحویل میں لینے کی کوشش کی تو  ملزموں نے سرکاری ملازموں کے فرائض میں مداخلت کرتے ہوئے اُن پر حملہ کیا ۔محکمہ فوریسٹ کی جانب سے  پولس تھانہ میں   جن لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے اُن کے نام یہ ہیں: ناگ رتنا  یشودھر پجاری، یشودھر دومپا پجاری، سنجئے یشو دھر پجاری ۔

فوریسٹ اہلکاروں پر مبینہ حملہ کے بعد آر ایف اؤ سویتا دیواڑیگا نے سرکاری اسپتال پہنچ کر زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔ 

اُدھر دوسری طرف فوریسٹ اہلکاروں پر آتی کرم داروں کی طرف سے بھی جوابی شکایت پولس تھانہ میں درج کی گئی ہے جس میں  ناگ رتنا پجاری نے فوریسٹ عملے کے خلاف شکایت درج کرتےہوئے کہاہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے ہم  متعلقہ زمین پر گھر  تعمیر کر کے رہتے آرہے ہیں مگر فوریسٹ عملہ نے  غیر قانونی طورپر گھر کے اندر گھس کر گھر کی دیوار توڑی ہے ۔ شکایت درج کراتے ہوئے ناگ رتنا نے پولس سے مطالبہ کیا ہے کہ اُنہیں انصاف دلایا جائے اور خاطی فوریسٹ اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

پولس نے دونوں طرف سے درج کئے گئے معاملات کو درج کرلیا ہے اور جانچ جاری ہے۔


Share: